کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کا ذکرزینب کے ضمن میں چوتھے نمبرپر ہے،لیکن یہاں حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیا گیا ہے۔
زینب تمیمہ ،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ حدیث روایت کی ،جس میں آپ نے اس بات کو نا پسند کیا،کہ والدین کوئی عطیہ دینے لگیں،تو لڑکوں کو لڑکیوں
پر ترجیح دیں،ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔