تاج الدین ابو الیمن زید بن حسن بن زید بن حسن بن سعید بن عصمت بن حمیر حارث الکندی البغدادی: شیخ الحنفیہ،شاعر،ادیب،نحوی،لغوی،محدث، حافظ،قراءاتِ عشر کے امام اور کئی علوم کے مستندِ زمانہ عالم فاضل تھے۔۲۰؍ رمضان۵۲۰ھ کو بغداد میں پیدا ہوئے،علی سعدرازی،سبط خیاط،ابی القاسم ہبۃ اللہ بن طبر،قاضی مارستان اور ابی منصور قزاز وغیرہ سے علم حاصل کیا۔بہت عمدہ شعر کہتے تھے۔بادشاہ ان کی بہت عزت کرتا تھا اور ملنے کے لیے قلعہ سے ان کے پاس آیا کرتا تھا،دمشق میں ۶؍شوال۶۱۳ھ میں وفات پائی۔اشعار کے ایک بڑے دیعان کے علاوہ ان کی تصانیف میں اتحاف الزائر واطراف المقیم المسافر،شرح قطب ابن نباتہ،نتف اللحیہ من ابن وجیہ اور حاشیہ بر دیوان متنبی مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)