زیاد بن الیاس فرغانی: فرغانہ کے مشائخ کبار اور فضلائے نامدار سے تھے۔ابو المعالی کنیت اور ظہیر الدین لقب تھا با وجود کثرت علم اور و فور عقل کے برے متواضع و خلیق تھے،اپنے اصحاب کے ساتھ نہایت لطف سے پیش آتے تھے، صاحب ہدایہ کہتے ہیں کہ میں بعد وفات پانے جدامجد کے آپ کےپاس جایا کرتا تھا اور آپ سے فقہ پڑھتا تھا۔
(حدائق الحنفیہ)