زنیرہ رومیہ،یہ خاتون ان لوگوں میں شامل ہیں،جو ابتدائے بعثت میں اسلام لائیں،یہ بنو مخزومہ کی کنیز تھیں،جنہیں ابو جہل سخت تکلیف دیا کرتا تھا،ایک روایت کی رُو
سے وہ بنو عبداللہ کی لونڈی تھیں،جب اسلام لائیں تو اندھی ہو گئیں،مشرکین کہتے کہ اسے لات اور عزٰی کی نافرمانی نے اندھا کردیا ہے،وہ جواب میں کہتیں،کہ لات اور
عزٰی کو تو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ان کو پوجنے والے کون ہیں،یہ تقدیر آسمانی ہے،اللہ چاہے تو میری بینائی کولوٹا سکتا ہے،حُسنِ اتفاق سے دوسرے دن ان کی
آنکھیں ٹھیک ہو گئیں،تو مشرکین یہ کہنا شروع کردیا،کہ یہ کرشمہ محمد کےجادو کا ہے۔
جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مشرکین کے ہاتھوں انہیں بے تحاشہ پٹتے دیکھا تو انہیں خرید کر آزاد کر دیا،یہ خاتون ان سات افراد میں شامل ہیں،جنہیں خرید کر
حضرت ابوبکر نے آزاد کردیا تھا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔