اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  

مکتوبِ اعلیٰ حضرت بسلسلہ شب براءت

شبِ بَراءَت کے حوالے سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا اپنے شاگرد اور خلیفہ مَلِکُ العلما سیّد محمد ظفر الدین قادری کے نام ایک خط   ازبریلی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۱۱؍شعبان المعظّم ۱۳۳۴؁ھ السّلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ شبِ بَراءَ ت قریب ہے، اِس رات تمام بندوں کے اَعمال حضرتِ عزّت میں پیش ہوتے ہیں ۔ مولا عَزَّ وَ جَلّ بطفیل ِحضورِ پُر نور ،شافعِ یوم النشور عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَوَاتِ وَالتَّسْلِیْم مسلمانوں کے ذُنوب مُعاف فرماتا ہے، مگ...