علامہ محمد فروغ القادری  

"حضور تاج الشریعہ خانوادۂ رضویہ کا ’’مرد حق آگاہ

یہ سحر جو کبھی فردا ہے، کبھی ہے امروز نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود ہوتی ہے بندۂ مومن کی اذاں سے پیدا مجھے یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ ہند و پاک کے صحافتی ادارے اور جامعات کے ارباب عالم و دانش وارث علوم امام احمد رضا، جانشین حضور مفتی اعظم ہند، تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں صاحب قبلہ ازہری نور اللہ مرقدہ ادام المولی فضلہ کے ایوان علم و عمل اور ان کی تابناک زندگی کے مختلف گوشوں کو اپنی عقیدتو...