حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے حضرت علامہ محمد ظہیر عالم قادری چشتی بانی تحریک راہ سلوک، چاند پور ، مراد آباد، یوپی ______________________________________________________ الحمدللہ رب العالمین و الصلوٰة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین ۶اکتوبر ۲۰۱۶ءبروز جمعرات حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی موت صرف پاکستان والوں کے لیے غم و اندوہ لے کر نہیں آیا بلکہ پوری دنیا کے لیے غم میں ڈوبی ہوئی ایک ایسی خبر تھی جس کی بھر پائی قیامت تک ن...