حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
حضرت علامہ محمد ظہیر عالم قادری چشتی
بانی تحریک راہ سلوک، چاند پور ، مراد آباد، یوپی
______________________________________________________
الحمدللہ رب العالمین و الصلوٰة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین
۶اکتوبر ۲۰۱۶ءبروز جمعرات حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی موت صرف پاکستان والوں کے لیے غم و اندوہ لے کر نہیں آیا بلکہ پوری دنیا کے لیے غم میں ڈوبی ہوئی ایک ایسی خبر تھی جس کی بھر پائی قیامت تک نہیں ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ ایک عالم کی موت عالم کی موت ہے ۔ علامہ کی زندگی کو تاریخ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ہے کیونکہ ان کے ہر قدم خلوص و للہیت سے لبریز رضائے الہی کے لیے اٹھتے تھے۔ان کے قول و عمل میں صدیق کی صداقت، عمر کی عدالت، عثمان کی سخاوت اور علی کی شجاعت نظر آتی ہے رضی اللہ عنہم۔یہی وجہ ہے کہ گستاخ رسول سے کبھی بھی کسی معاملے میں سمجھوتانہیں کیا ہے ۔ حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
مرکزی خانقاہ تحریک راہ سلوک کے اعلی حضرت ہال میں الجامعة المکیہ کے تمام اساتذہ کرام اور طلبا کو حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کے کارناموں اور ان کےمشن سے آگاہ کیا گیا۔مجلس کا اختتام علامہ مرحوم کے ایصال و ثواب پر ہوا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ علامہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔