واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے چند تجاویز

واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے چند تجاویز

سلام و رحمت

وقت ہزار نعمت

مذکورہ بالا محاورہ ہمیں بچپن کی یاد دلاتا ہے کہ تعلیم کے پہلے زینے ہی سے وقت کی قدر و اہمیت کو ذہن نشین کیا جائے۔

یہاں تمہید کا مقصد صرف اتنا ہے کہ

یہ وقت جو امت پہ عجب آن پڑا ہے ہم مل کر اسے اچھے سے خرچ کریں کہ ہمارے بعد کی نسلیں ہمیں اس وقت کو یاد کرتے کرتے ہمیں بھی تاریخ میں یاد رکھے۔

سوشل میڈیا کے اس جہان میں جسے دنیا"واٹس ایپ" کے نام سے جانتی ہے ہم یقینا اس میں اچھی زندگی گزار رہیں ہیں۔

لیکن قارئین کرام۔۔۔۔ !

پھر وہی تین حروف دہراؤں گا کہ

وقت ہزار نعمت

آپ میرے اس گروپ میں بطور ممبر شمولیت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

استدعا صرف اتنی ہے کہ اس گروپ کے وقت کو ممتاز بنائیں۔

ممتاز پوسٹ کو ارسال کر کے

ممتاز معلومات کو فراہم کر کے

ممتاز خبروں سے باخبر کر کے

ممتاز اقوال سے

ممتاز گفتار سے

ممتاز کردار سے

ممتاز اخلاق سے

یقینا میرے مخاطب احباب ذی وقار مدعا سمجھ گئے ہوں گے۔

آئیں مل کر اس گروپ کو پاک کریں۔۔۔

فالتو کاموں سے

بے کار پوسٹوں سے

بے وقتی تصاویر سے

یہ وقت ہمارا ہے

یہ زمانہ ہمارا ہے

یہ جہان ہمارا ہے

کیوں کے ممتاز نبی کا ممتاز قادری ہمارا ہے۔

آپ کا ممتاز اقدام اس گروپ کی امتیازی حیثیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

میں اور دیگر ممبران منتظر ہیں۔


متعلقہ

تجویزوآراء