ڈاکٹر محمد اعجاز انجم لطیفیؔ  

تاج الشریعہ کی عوام میں مقبولیت

قارئین کرام! اس دنیائے ہست و بود میں موت و زیست کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے جاری و ساری ہے، اب تک نہ جانے کتنے لوگ پیدا ہوئے اور نہ جانے کتنےموت کی آغوش میں چلے گئے تاریخ میں ان کا تذکرہ نہیں ہے۔ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے کہ ان کے نام تاریخ کے اوراق میں آسمان کے ستاروں کی طرح چمک دمک رہے ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جنہیں تاریخ کے اوراق میں جگہ ملتی ہے۔ اور دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کرپاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں ف...