ضیائے عاشوراء
ضیائے عاشوراء “عاشوراء” کا لفظ “عشر” سے ماخوذ ہے جس کا معنی دس کا عدد ہے یومِ عاشوراء سے مراد محرم کا دسواں دن ہے اسلام میں عاشوراء یعنی دس محرم الحرام کے دن کو بہت بڑی فضیلت حاصل ہے۔ اس دن کو حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ کی نسبت کے علاوہ اور بھی کئی فضائل حاصل ہیں۔ اس دن اﷲ تعالیٰ نے دس نبیوں پر انعام فرمایا: دس محرم کو اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مدد فرمائی،ان کے لیے سمندر کو چیر دیا اور فرعون اور اس کے لشکر کو...