صدرالشریعہ ایک باکمال مشفق استاذ
صدرالشریعہ ایک باکمال مشفق استاذ مفتی محبوب رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ کی خدمت میں ۱۹۳۹ء میں مدرسۂ حافظیّہ سعیدیّہ دادوں ضلع علی گڑھ میں حاضر ہوا؛ چوں کہ درمیانِ سال تھا، حضرت نے فرمایا: ’’بندۂ خدا! بغیر پیشگی خط و کتابت کے آگئے، تین پیسے کا خط لکھ کر پہلے مجھ سے پہلے پوچھ تو لیا ہوتا، یہاں درمیانِ سال میں داخلہ ممنوع ہے۔ یہ ریاست ہے اور نواب صاحب کی اجازت کے بغیر درمیانِ سال میں داخلہ نہیں ہو سکتا۔&lsq...