کنز الایمان سب سے مقبول ترجمہ قرآن

کنز الایمان سب سے مقبول ترجمہ قرآن

تحریر:حکیم محمد حسین

ترجمہ قرآن پاک:۔مولانااحمدرضاخاں بریلوی نے اپنے رفقاء اور مریدین کی فرمائش پر قرآنِ حکیم کا جو ترجمہ فرمایا۔ اس کی مثال برصغیر پاک و ہند میں نہیں ملتی۔ کلامِ پاک کے بیسیوں اردو تراجم چھپ چکے ہیں لیکن جو مقام ومرتبہ آپ کے ترجمہ کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوگا۔اس ترجمےکے بیسیوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ تاج کمپنی نے اس ترجمہ کو مختلف اندازاور کئی اقسام میں کئی بار شائع کیا جس کی اشاعت لاکھوں تک پہنچتی ہے۔ تفصیل کے لیے تاج کمپنی کے منیجرکا انٹرویو ذیل میں ملاحظہ فرمائیے۔

ترجمۂ اعلیٰ حضرت کی بے مثال کامیابی و مقبولیت تھوڑی سی مدت میں دو لاکھ گیارہ ہزار کی اشاعت ہوئی نمائندہ رضائے مصطفیٰ کا منیجر تاج کمپنی سے(انٹرویو) صرف چند سال پہلے اعلیٰ حضرت شاہ احمد رضاخاں بریلوی کا ترجمہ مبارکہ مسمّی بہ کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن، کی اشاعت تاج کمپنی نےشروع کی۔ اس سے پہلے تاج کمپنی کئی اور ترجمے شائع کرچکی ہے مگر اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے ترجمہ مبارکہ نے بےشمار تراجم کی موجودگی میں اور سب سے آخر میں شائع ہونے کے باوجود بفضلہٖ تعالیٰ وببرکۃ حبیبہ التحیۃ والثناء نہایت قلیل مدت میں حیرت انگیزمقبولیت وفوقیت حاصل کی۔ صورت حال یہ ہے کہ تاج کمپنی نے مختلف سائزوں میں دس خوبصورت اقسام میں ترجمہ اعلیٰ حضرت شائع کیااور ایک ایک قسم کے کئی کئی انڈیشن شائع کئے۔ جن کا ہدیہ پندرہ روپے سے لے کر ڈیڑھ سو روپے تک رکھاگیا لیکن اس کثرتِ اشاعت کے باوجود تمام اقسام ایک وقت میں حاصل کرنامشکل ہوگیا ہے اس لیے ہر قسم کے ایڈیشن پر شائع ہونے اور ہدیہ و قیمت کے مسلسل بڑھ جانے کے باوجود بازار میں آتے ہی ترجمہ مبارکہ کی تازہ اشاعت ختم ہوجاتی ہےاور پھر آئندہ ایڈیشنوں کاانتظارکرنا پڑتاہے ترجمہ اعلیٰ حضرت کی اشاعتی سلسلہ میں نمائندہ رضائے مصطفیٰ نے جب مفتی خلیل الرحمٰن صاحب منیجرتاج کمپنی سے انٹرویو لیا تو انہوں نے مختلف اقسام کے نمبروں کے لحاظ سے حسبِ ذیل اعدادوشمارفراہم فرمائے۔جن کی مجموعی تعداد دولاکھ گیارہ ہزار تک پہنچتی ہے۔

نمبرشمار

نمبرترجمہ

تعداد اشاعت

ہدیہ

۱۔

۲۲

۷۵۰۰۰

۲۰

۲۔

۲۲پی

۲۵۰۰۰

۲۲

۳۔

۲۲خاص

۱۰۰۰۰

۲۵

۴۔

۲۲مصری

۱۰۰۰۰

۲۴

۵۔

۱/۲۳نیوز

۲۵۰۰۰

۱۵

۶۔

۲۷۷

۲۵۰۰۰

۳۵

۷۔

۲۷۸

۱۰۰۰۰

۳۰

۸۔

۲۸۰

۱۰۰۰

۱۵۰

۹۔

۲۸۱

۵۰۰۰

۵۰

۱۰۔

۳۶۳

۲۵۰۰۰

۱۵

                                                           کل تعداد: ۲۱۱۰۰۰

اس کے بعد متعدد قسم کے مزید ایڈیشن بھی شائع ہوئے جن کی تعداد اس سے کئی گنابڑھ چکی ہے یاد رہے ترجمۂ اعلیٰ حضرت کی یہ دولاکھ گیارہ ہزارکی اشاعت چندسالوں میں صرف تاج کمپنی سے ہوئی ہے۔ تاج کمپنی کے علاوہ بریلی شریف، مرادآباد، نوری کتب خانہ لاہور، مقبول عام کتب خانہ لاہور، مکتبہ رضویہ کراچی، نعیمی کتب خانہ گجرات اور دیگرمقامات سے اس ترجمۃ القرآن کو ایک نئے اسلوب اور بڑی شان سے تین چار قسموں میں شائع کرکے عظیم الشان کارنامہ انجاما دیا ہے۔

حال ہی میں اسے پاکستان کے ایک اور مشہور ادارہقرآن کمپنیلاہور نے بڑے اہتمام اور حسین اندازمیں شائع کیا ہے۔(ادارہ)


متعلقہ

تجویزوآراء