حضور تاج الشریعہ اور فروغ تعلیم
عالم اسلام کی عبقری شخصیت حضور تاج الشریعہ مدظلہ العالی کے ’’فروغ تعلیم‘‘ کو میں نے اپنا موضوع سخن بنایا ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر علم و فن کے کن کن پہلوؤں کا جائزہ لوں اور کن کو نظر انداز کروں؟ شکار ماہ یا تسخیر آفتاب کروں میں کس کو ترک کروں کس کا انتخاب کرو باتیں زیادہ، صفحات کم ہیں۔ کائنات علم کو آخر مٹھی میں بند کون کرسکتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب کہ ممدوح کے گھر کا بچہ بچہ علم و فن کا کوہ ہمالہ ہو، پورا کا پورا...