مولانا محمد اسرائیل رضوی  

تاج الشریعہ ایک ہمہ جہت شخصیت

عصر حاضر میں حضرت تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی ذات ہر لحاظ سے منفرد اور یگانۂ روز گار اور عبقری نظر آتی ہے۔ وہ اپنے معاصرین میں ایسے چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں جیسے ستاروں کے درمیان چاند چمکتا ہے۔ قطب عالم سیدی سرکار مفتی اعظم ہند اور حضرت جیلانی میاں کی آغوش تربیت میں پروان چڑھ کر آپ کی شخصیت میں ایسا نکھار پیدا ہو کہ آپ کی زندگی مفتی اعظم کی زندگی کا آئینہ بن گئی۔ آپ کی زندگی کو دیکھنے والا کوئی دشمن اور حاسد بھی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ آپ کا کوئی قدم...