مولانا محمد طاہر القادری رضوی  

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہوں جسے

۲۰؍ جولائی ۲۰۱۸؁ء بروز جمعہ مغرب کی نماز سے فارغ ہوکر ایک درسی کتاب المدیح الننبوی کا مطالعہ کرنے کے لیے بیٹھا، طبیعت نہیں لگ رہی تھی، دل اچاٹ سا تھا، ذہن منتشر تھا، دماغ کام نہیں کر رہا تھا، قلب مضطر کو کسی طرح سکون میسر نہیں ہو رہا تھا، موبائل (Silent) سائیلنٹ تھا، اچانک دماغ میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی، خاموش موبائل کی اسکرین پر نظر پڑی تو دیکھا کہ چالیس ۴۰ مسڈ کالس مسلسل تھیں پھر انہیں کھول کر دیکھا تو دوست و احباب کی کالیں تھیں، اتنے میں سوشل...