30
Aug
- کھانے سے قبل دونوں ہاتھوں کو دھو لیجئے۔
- کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھیں۔
- کھانا اپنے دائیں ہاتھ سے کھائیں۔
- سب مل کر کھانا کھائیں۔
- چھوٹے بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھلائیں۔
- اپنے لئے کوئی کھانا خاص نہ کرے، ہاں اگر کوئی عذر ہوتو کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ دوا کے طور پر، بلکہ بوٹی، نرم گرم روٹی وغیرہ دوسروں کو پیش کرکے اُنہیں اپنے آپ پر ترجیح دے۔
- کھانے کے عیب نہ نکالے جائیں۔
- حدیث مبارکہ میں ہے: مسلمان کو اپنے پیٹ کے تین حصے کرنے چاہئیں، ایک تہائی کھانے کیلئے، ایک تہائی پانی کیلئے اور ایک تہائی سانس لینے کیلئے۔ترمذی ،2380
- کھانے کے دوران اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے سے کھانا کھانا بری عادت ہے، اور مُروَّت کے خلاف ہے، اور اگر سالن وغیرہ ہوتو ساتھ بیٹھنے والا زیادہ کوفت محسوس کریگا۔
- حدیث مبارکہ میں ہے: برکت کھانے کے درمیان میں نازل ہوتی ہے، اس لئے کھانے کے کنارے سے کھاؤ درمیان سے مت کھاؤ۔
- اگر کھانا کھاتے ہوئے لقمہ گر جائے تو لقمہ اٹھا کر اس پر لگی ہوئی مٹی وغیرہ صاف کرکے اسے کھا لے اور شیطان کیلئے مت چھوڑے، کیونکہ یہ کسی کو نہیں پتہ کہ برکت کھانے کے کس حصے میں ہے، اس لئے یہ ممکن ہے کہ اسی لقمے میں برکت ہو جو گر گیا تھا۔
- کھانے سے فراغت کے بعد الحمد للہ، اور دعا پڑھنا مسنون ہے۔