شہباز خطابت
علامہ سید شاہ تراب الحق قا دری رحمۃ اﷲ علیہ ازقلم :حاجی محمدحنیف طیب ______________________________________________________ پیر طریقت علامہ سیدشاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ سے میری نیازمندی 67-1966سے تھی۔ انجمن طلبائے اسلام کے قیام سے پہلے مشورے کے لئے میں اُن کے پاس کورنگی حاضر ہو اتھا اور جب انجمن طلبا ئے اسلام قائم ہوئی تو تعاون کے حصول کے خاطر بھی حاضر ہوتارہا اُس وقت سے تا دم اخیر الحمد ﷲاُن کے ساتھ نیاز مندانہ تعلقات قائم دا...