ایک شخصیت ایک انجمن
ایک شخصیت ایک انجمن مفتی ازہار احمد امجدی ازہری بستی استاذ و مفتی:مرکز تربیت افتا اوجھاگنج٬ بستی٬ یوپی٬ انڈیا ______________________________________________________ حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق علیہ الرحمہ و الرضوان کی شخصیت تنہا ایک انجمن کی حیثیت رکھتی ہے٬ آپ کے اندر جو خوبیاں موجود تھیں وہ آج کل کے علما میں نادر بلکہ اگر یہ کہہ دیا جائے کہ مفقود ہیں تو بے جا نہ ہوگا٬ آپ نے اپنی خدا داد صلاحیت کو بڑی عمدگی سے بروے کار ل...