مولانا مفتی محمد انور علی رضوی منظریؔ  

حضور تاج الشریعہ بحیثیت استاذ کامل

استاذ العلماء، قاضی القضاۃ فی الہند جانشین حضور مفتی اعظم اہند، نادر روز گار عبقری شخصیتوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار خوبیاں اور محاسنؔ و کمالات سے نوازا، اعلیٰ حسب و نسب، خاندانی رعب و دبدبہ، دین حق پر استقامت، فیوض و برکات و کرامات، پاکیزہ سیرت و اخلاق، درس و تدریس، بحث و تحقیق کی اعلیٰ بصیرت، لا جواب علمی استحضار و خدا داد فنی صلاحیت، فصاحت بیان و بلاغت لسان پر زبردست قدرت، فقہ افتاء میں بے مثال مہارت و حذاقت جیسے اوصاف حمیدہ ...