مفتی محمد ایوب خاں نوری  

جانشین حضور مفتی اعظم ہند کا وصال پر ملال

کیا کہوں میں ہائے کیا جاتا رہا سنیوں کا مقتدا جاتا رہا حضرات چند جملے بطور خراج عقیدت عالم اسلام کی اس عظیم المرتبت اور صاحب کشف و کرامت شخصیت کی مقدس بارگاہ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جس کو دنیا بڑے بڑے القاب و آداب سے یاد کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ یعنی تاج الشریعہ۔ تاج الاسلام۔ شیخ الشیوخ۔ شیخ الاسلام والمسلمین فقیہ اعظم۔ قاضی القضاۃ فی الہند۔ جانشین حضور مفتی اعظم ہند فخر ازہر۔ جیسے القاب سے عوام و خواص آپ کو یاد کرتے ہیں۔ مول...