صفرالمظفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت

ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کی نسبت جویہ مشہور ہے کہ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس میں غسل صحت فرمایا اسی بنا پر تمام ہندوستان کے مسلمان اس دن کو روز عید سمجھتے اور غسل و اظہار فرح و سرور کرتے ہیں، شرع مطہر میں اس کی اصل ہے یا نہیں؟
اس کے جواب میں امام احمد رضا خان قادری نے ارشاد فرمایا:یہ محض بے اصل ہے۔

(عرفان شریعت ،۲/۷۳)

آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں نہ اس دن صحت یابی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا کوئی ثبوت بلکہ مرض اقدس جس میں وفات مبارک ہوئی اسکی ابتدااسی دن سے بتائی جاتی ہے۔

(احکام شریعت ، ۲/۲۴)


متعلقہ

تجویزوآراء