مجّدد ملّت امام احمد رضا بحیشیت سا ٔنسداں حکیم اور فلسفی
سید ریاست علی قادری بریلوی مجّدد ملّت امام احمد رضا بحیشیت سا ٔنسداں حکیم اور فلسفی علم و سأنس پر مسلمانوں نے جو احسانات کئے ہیں اور جس طرح شمع علم کو روشن رکھنے کی کوشش کی ہے اس کا اندازہ علم اور سأنس کی ان بے شمار کتابوں سے لگایا جا سکتا ہےجو انھوں نے ورثے میں چھوڑی ہیں علوم و فنون کا کویٔ ایسا شعبہ نہیں جس میں مسلمان سأنسدانوں اور عالموں نے کویٔ نہ کویٔ یادگار تصنیف نہ چھوری ہو۔ سائنسی علوم پر تو مسلمان عالموں اور سائن...