رجعت پسندی کیا ہے؟
تحریر: مفتی سیّد شجاعت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ آج کل ’’رجعت پسندی‘‘ کالفظ باربار سنائی دیتا ہے، اس لفظ کی وضح کس معنی کے لئے ہے، ہمیں اس سے بحث نہیں، البتہ یہ لفظ جن مواقع پراستعمال ہوتاہے وہ کچھ اس قسم کے ہیں مثلاً آپ کسی سے کہیں کہ پاکستان میں شراب قطعی بند ہونی چاہیے (پابند نہیں بند) توآپ کو جواب ملے گا، میاں تم بڑے رجعت پسند واقع ہوئے ہو، آپ کہیں اس ملک میں جوا، سود، نائٹ کلب، فحاشی کے اڈےاور رقص وسروکی محفلیں بند ہو...