قطب مدینہ شیخ العرب والعجم حضرت علامہ شیخ ضیاءالدین احمد مدنی  

لنگر میں برکت

لنگر میں برکت        حضرت قطب مدینہ اعلیٰ اللہ مقامہ کے ہاں دوپہر کا لنگر شاہانہ ہوتا ، اور رات کو ایک درمیانی سائز کی دیگچی سالن کی ہوتی تھی۔۔ لنگرکی برکت کا یہ عالم تھا کہ جتنے بھی آدمی ہوتے ،کھانا خوب پیٹ بھر کر کھاتے لنگر پھر بھی بچ جاتا ، بعض احباب ناشتہ کےلیے بھی لے جاتے۔ بعض زائرین  دستر خوان سے روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کر کے خشک کر لیتے اور اپنے اپنے ملکوں میں یہ تبرک ساتھ لے جاتے حضرت پیر سید حیدر حسین...

دو ریال کی روٹی

دو ریال کی روٹی           ایک مرتبہ احقر نے محسوس کیا کہ لنگر میں روٹی کم ہوجائے گی۔حضرت سیدی و مرشدی رحمۃ اللہ علیہ کے بازو والے کمرے سے باہر گیا اور دو ریال کی روٹیاں لاکر چپکے سے دسترخوان پر اس طرح رکھیں کہ کسی کو خبر نہ ہوسکے۔ جب تمام مہمان کھانا تناول کر چکے تو الحمد اللہ روٹیاں پھر بھی موجود تھیں۔ احباب کے تشریف لے جانے کے بعد حضرت سیدی رضی اللہ عنہ نے فقیر کو دو ریال عنایت فرماتے ہوئے کہا۔ &nbsp...

حدیث شریف بیان فرمانے کی برکات

حدیث شریف بیان فرمانے کی برکات           ایک رات احباب حاضر خدمت تھے، احقر کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا:           سیدی عارف ایک مرتبہ دو شخص حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جب نبی کریم ﷺ کو ان کی اطلاع ہوئی تو آپ ﷺ ملاقات کےلیے گھر سے باہر تشریف لائے۔ ان کی داڑھیاں منڈی ہوئیں اور مونچھیں بہت بڑیبڑی تھیں، ملاحظہ فرماتے ہی رخ انور پھیر لیا کیونک...

قرض سے نجات

قرض سے نجات           فقیر قادری کے ایک ملنے والے ایک  بڑی رقم کے مقروض تھے، بہت پریشان تے۔ مجھے کہا آپ مدینہ شریف جارہے ہو خدارا میرے لیے دعا کرنا اور حضرت صاحب قبلہ مدظلہ العالی سے بھی خصوصی دعا کروانا۔ ایک رات احقر نے حضرت سیدی و مرشدی سے ان صاحب کےلیے دعا کی درخواست کی، آپ نے دعا فرمادی اور کہا ان سے پوچھو کتنی رقم ہے ؟ ہم قرض اتار دیتے ہیں۔         &nbs...

جامعہ اسلامیہ میں داخلہ

جامعہ اسلامیہ میں داخلہ           ایک مرتبہ حرم نبوی شریف میں فقیر کی ایک سعید نامی سوڈانی سے ملاقات ہوئی جو کہ جامعہ اسلامیہ ، مدینہ منورہ میں زیر تعلیم تھا، پھر ان سے کچھ مراسم پیدا ہوگئے۔ان دنوں جامعہ اسلامیہ کا ہوسٹل شارع سیدنا ابی زر رضی اللہ عنہپر تھا۔ کبھی کبھی فقیر ان کے ساتھ جامعہ اسلامیہ بھی چلا جایا کرتا۔اس نے ترغیب دلائی کہ میں جامعہ اسلامیہ میں داخلہ حاصل کرلوں۔ میرے دل میں بھی یہ بات پیدا...

عنایات کی بارش

عنایات کی بارش           ایک مرتبہ حضرت سنوسی الہند مجاہد ملت محمد حبیب الرحمٰن عباسی قادری قدس سرہٗ نے احقر کو ایک ذکر تلقین فرمایا اور تاکید فرمائی کہ جب سانس بھرجائے تو اتنی آہستہ سانس چھوڑا جائے کہ اگر سامنے روئی رکھی ہو تو وہ بھی نہ ہلنے پائے۔فقیر قادری نے سبب دریافت کیا۔ فرمایا اگر سانس زور سے چھوڑا جائے تو ذاکر مجذوب ہوجاتا ہے۔           ایک وقت ایساآ...

تنھائی والی بات کی خبر دینا

تنھائی والی بات کی خبر دینا           نیامت علی (متوفی ۱۹۷۳ء)نامی شخص قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کے قریب آکر بیٹھ جاتا جیسے جیسے لوگ آتے جاتے وہ اور قریب ہوتاجاتا حتی کہ آپ کے سجادہ پر پہنچ جاتا، بیٹھے بیٹھے سوجاتااور اس کا سر حضرت قدس سرہ  کے کندھے پر آجاتا،اگر اس کو کوئی دوسرا متنبہ کرنا چاہتا تو آپ اشارہ سے منع فرمادیتے۔           احقر نے ایک دن ان کو عل...

جنت البقیع میں مدفن دلوادیا

جنت البقیع میں مدفن دلوادیا مستری نور محمد رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: ایک دن میں حضرت قطب مدینہ  رضی اللہ تعالٰی عنہ   کی بارگاہ میں حاضر ہوا، کسی مجبوری کی وجہ سے پاکستان جارہا تھا، آپ سے عرض کیا حضرت اب میرا وقت مدینہ طیبہ سے باہر نکلنے کا نہیں ہے۔ مگر مجبور ہوں اسلئے جارہا ہوں دعا فرمائیں مدینہ طیبہ خیر و عافیت سے واپس آجاؤں اور بقیع شریف نصیب ہوجائے ۔ آپ خاموش رہے پھر عرض کیا مگر آپ خاموش ہی رہے تیسری مرتبہ عرض کیا حضرت میرے لیے ...

حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبردینا

حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبردینا           مداح النبی حافظ محمد سردار احمد مہاجر مدنی بیان کرتے ہیں کہ:           ۱۷ رمضان  ۱۴۰۱ھ کو میرے پیر ومرشد حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ کے حادثہ کی خبر ملی میں اسی وقت (بعد نماز عشاء)حضرت قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ اور خواجہ صاحب کے حادثہ ...

غوث اعظم کی فضیلت

غوث اعظم کی فضیلت        فقیر کے ایک تعلق دار پہلے خارجی تھے، پھر وہ راہ راست پر آگئے، مگر ان کا ٹیڑھ باقی تھا، ایک مربہ سیدنا غوث الثقلین رضی اللہ عنہ کے متعلق کہا کہ میں آپ کا قدم اولیاء متقدمین پر نہیں مانتا اور کہا کہ کیا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے کندھوں پر بھی قدم ہے؟ ان ہی ایام میں فقیر عازمِ مدینہ طیبہ ہوا تو ان صاحب نے مجھ سے درخواست کی کہ اُن کوحضرت سیدی قطب مدینہ علیہ الرحمہ سے بیعت  کروادیا جائ...