بہتری جس پر کرے فخر وہ بہتر صدیق
معروضہ ببارگاہ امیر المؤ منین امام المتقین صدیق اکبر بہتری جس پر کرے فخر وہ بہتر صدیق سروری جس پہ کرے ناز وہ سرور صدیق چمنستانِ نبوت کی بہارِ اوّل گلشنِ دین کے بنے پھلے گلِ تر صدیق بے گماں شمعِ نبوت کے ہیں آئینہ چار یعنی عثمان و عمر حیدر و اکبر صدیق سارے اصحابِ نبی تارے ہیں امّت کےلئے ان ستاروں میں بنے مہر منوّر صدیق ثانی اثنین ہیں بو بکر خدا میرا گواہ حق مقدم کرے پھر کیوں ہو موخّر صدیق زیست میں موت میں اور قبر میں ثانی ہی رہے ثانی...