اَسبابِ شہادت حضرت عمر فاروقِ اعظم
امام زہری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا طریقۂ کار یہ تھا کہ وہ کسی نا بالغ لڑکے کو مدینہ منورہ میں باہر سے داخل نہیں ہو نے دیتے تھے۔ ایک بار حاکم ِکوفہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ سے آپ کو لکھا کہ یہاں ایک بہت ہی ہو شیار اور کا ریگر لڑکا موجود ہے، اس کو بہت سے ہنر آتے ہیں لوہار اور بڑھئ کا کام اچھی طرح جانتا ہے۔ نقّاشی بھی بہت عمدہ کرتا ہے، اگر آپ اس کو مدینے میں داخلے کی اجازت دے دیں تو م...