شاہ برہان بخاری سہروردی لاہوری
شاہ برہان بخاری سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ سا دات بخاری سے تھے، والد ماجد کا اسم گرامی محب اللہ تھا جو سرزمین بہاولپور سے لاہو ر آئے تھے اور اس شہر میں شاہ برہان رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت ہوئی تھی، آپ ولادت ۹۸۱ھ بمطابق ۱۵۷۳ء بعہد جلال الدین اکبر لاہور ہوئی، بچپن اور جوانی لاہور ہی گز ارے اور رہائش آ پ کی بیرون دہلی دروازہ میں تھی جہاں موجود وقت میں آپ کا مرزا ہے۔ آپ حضرت میاں میر قادری لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے ہمعصر تھے اور ان کی مجا...