حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری
حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری علیہ الرحمۃ مُرید کے ادیب شہیر حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری (سیالوی) بن جناب میاں اللہ دین ۱۳۶۳ھ / ۱۹۴۴ء کو موضع ہری ہر ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک گھر پر پڑھا اور مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۵۶ھ ہائی سکول گنڈا سنگھ والہ میں داخلہ لیا اور میڑک کیا۔ مناظرِ اسلام حضرت مولانا محمد عمر اچھّروی اور مقرر خوش بیان حضرت مولانا محمد شریف نوری رحمہما اللہ کی تقریروں سے علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا...