علمائے اسلام  

حضرت شیخ عبدالقادر مکی

حضرت شیخ عبدالقادر مکی علیہ الرحمۃ یہ مکہ مکرمہ کے مفتی اور نہایت فصیح و بلیغ شخص تھے علم فقہ میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے، ان کے فتاویٰ کا مجموعہ ’’فتاوی قادریہ‘‘ کے نام سے معروف ہے، ان کی وفات ۱۱۳۸ھ میں ہوئی مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی نے علمِ حدیث ان سے حاصل کیا اور ان کی مرویات کے بارے میں ایک کتاب ’’اتحاف الاکابر بمرویات الشیخ عبدالقادر‘‘لکھی۔ ...

مخدوم عبدالغفور

مخدوم عبدالغفوررحمہ اللہ تعالیٰ مخدوم عبدالغفور نہایت جید عالم اور ولی اللہ تھے اور سیوھن کے نامور علمائے کرام میں شمار ہوتے تھے مخدوم محمد ہاشم نے حفظِ قرآن اور ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی مخدوم عبدالغفور ماہ ذی الحجہ ۱۱۱۳ھ بمطابق مئی ۱۷۰۲ء اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے اور آپ کو میر پور بٹھورو میں دفن کیا گیا۔...