2016-02-05
علمائے اسلام
متفرق
4428
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1290 | | |
یوم وصال | 1364 | محرم الحرام | 28 |
ابوالمساکین مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا ضیاءالدین ۔کنیت:ابوالمساکین۔والد کااسمِ گرامی: مولاناحسین علی علیہ الرحمہ۔
تاریخِ ولادت: 1290ھ کو تلہر ضلع شاہ جہاں پور میں پیداہوئے۔
تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والدِ ماجد سے حصل کی۔بعد میں حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اور دورۂ حدیث کی تکمیل پر دستارِ فضیلت حاصل کی۔
بیعت وخلافت: آپ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ کے مریدوخلیفہ تھے۔
سیرت وخصائص: ضیائے شریعت،خلیفۃٔ اعلیٰ حضرت ،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت، شیخ الحدیثِ حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کے ہونہار شاگردوں میں سے تھے۔آپ کے پیرومرشد اور استادِ گرامی دونوں ہی آپ کی ذہانت وفطانت،اور تبحرعلمی کی قدرفرماتے تھے۔آپ عملی زندگی درس وتدریس کے علاوہ ہمیشہ تصنف وتالیف میں مصروف رہے۔اہلِ سنت کو مفید کتب عطا کی ہیں۔آپ نے "تحفہ حنفیہ"پٹنہ کے ماہانہ رسالے میں کئی سال تک ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔
مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی علہ الرحمہ دین داری ،پابندیِ شرع،اور مذہبی رکھ رکھاؤ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔آپ کے وجود سے قرب وجوار میں کارعب قائم رہا۔مسلمانوں میں بری بدعات اور برے رسم ورواج سے سختی سے منع فرماتے اور رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کی تلقین کرتے تھے۔اسی میں دارین کی سعاتیں پنہاں ہیں۔
تاریخِ وصال: آپ کاوصال 28/محرم الحرام 1364ھ،مطابق ۔۔۔۔۔بوقتِ فجر بحالتِ نماز روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی۔مولانا حشمت علی لکھنوی علیہ الرحمہ نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔
ماخذومراجع: خلفائے اعلیٰ حضرت