قطب مدینہ ضیاءالدین احمد مدنی



شجرہ طریقت   (36)

پیلی بھیت میں زمانہ طالب علمی کے دوران اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں ﷫ کے سلسلۂ ارادت میں داخل ہوئے۔ 1315ھ/ بمطابق 1897ء میں اعلیٰ حضرت ﷫نے آپ کو اجازت و خلافت عطا فرمائی، اس وقت آپ کی عمر اکیس سال تھی۔

اساتذہٗ کرام   (5)

ابتدائی تعلیم اپنے جدمکرم شیخ قطب الدین ﷫سے حاصل کی۔پھر عالم وعارف حضرت مولانا محمد حسین نقشبندی پسروری﷫ علیہ الرحمہ کےسامنےزانوئےتلمذتہ کیا۔اس کے بعد لاہور میں شیخ العرفاء مفتیِ اعظم حضرت علامہ مولانا غلام قادر بھیروی﷫(خطیب بیگم شاہی مسجد) سے ڈیڑھ سال تک علوم اخذ کیے اور پھر لاہور سے ’’پیلی بھیت‘‘ تشریف لے گئے۔ پیلی بھیت میں محدثِ کبیر حضرت مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی ﷫ سےحصولِ علمِ حدیث حاصل کیا اور تقریباً 4 سال حضرت محدث سورتی کی خدمت میں رہ کر تمام علومِ دینیہ کی تکمیل کی اور دورۂ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصل کی،اورشیخ الاسلام مجدددین وملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی قدس سرہ نے اپنے دستِ مبارک سے دستار بندی کی۔

خلافت و اجازت   (14)

اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں﷫ نے 1315ھ مطابق 1897ء کو اجازت و خلافت عطاء فرمائی۔علاوہ ازیں شیخ المشائخ حضرت شاہ علی حسین اشرفی، شیخ الدلائل حضرت علامہ عبدالحق الہ آبادی مہاجر مکی، حضرت شیخ المحدثین وصی احمد محدث سورتی، حضرت مولانا عبد الباقی فرنگی محلی، حضرت شیخ سید حسین الحسنی الکردی، حضرت شیخ سید محمد المہدی بن محمد السنوسی،علامہ شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی، علامہ شیخ بدرالدین حسنی شامی، شیخ سید احمد الحریری،شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی، علامہ عبد الرحمن سراج مفتی مکی، علامہ شیخ احمد الشمس القادری، شیخ سید احمد السباعی۔رحمۃ اللہ عنہم اجمعین۔ سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔

اولادِ امجاد   (1)

آپ﷫ کا عقدِ اول1334ھ کو شیخ عبدالرحمن اکبر﷫ کی صاحبزادی سے مدینۃ المنورہ میں ہوا، اور عقد ثانی 1360ھ کو مدینۃ المنورہ میں ہوا۔اللہ تعالیٰ نے تین صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ مفتی شیخ فضل الرحمن مدنی﷫عطاء فرمایا۔ شیخ فضل الرحمن ﷫ کا وصال 1423ھ کو مدینۃ المنورہ میں ہوا۔

خلفاء کرام   (109)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ عرب و عجم میں ایک مشہورعلمی و روحانی شخصیت تھے۔آپ﷫ کو اکابرین امت کے علاوہ بالخصوص شیخ الاسلام امام احمد رضا خاں﷫ سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔ یہی وجہ ہے کہ عرب و عجم میں آپ﷫ کا فیضان عام ہوا۔سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کو آپ﷫ کی ذات سے پوری دنیا میں فروغ حاصل ہوا۔

آپ پر تحقیق   (7)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ عرب و عجم میں ایک مشہورعلمی و روحانی شخصیت تھے۔ آپ﷫ کی سیرت و خصائص کے مختلف گوشوں پر کتب تصنیف کی گئیں۔آپ﷫ کی سیرت پر دنیا کی مختلف زبانوں میں تحقیق و تصنیف کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

مضامین   (5)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں پر پوری دنیا کے علماء کرام و مشائخ عظام، مفکرین اور دانشوروں نے مضامین کی صورت میں روشنی ڈالی ہے، مضامین پر مستقل کتب موجود ہیں۔

میڈیا لائبریری   (5)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ مختلف اوقات میں مأثور اذکار و اوراد پڑھتے تھے۔ ان کو جمع کرکے ریکارڈ کےذریعے افادۂ عام کی غرض سے اپلوڈ کردیا گیاہے۔

تصاویر   (42)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ کےتبرکات، آثار، اسناد،آپ سےمتعلق اشیاء، اور قبر شریف کی تصاویر موجود ہیں۔علاوہ ازیں ’’پیغام قطب مدینہ‘‘ کو تصاویر کی شکل میں دیاگیا ہے۔

اقوال زریں   (63)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ کی ہرمجلس علم و عرفاں کی مجلس ہوتی تھی۔جس میں تمام موضوعات پر حضرت کے ارشادات و فرمودات اور مختلف سوالات کے جوابات اہل اسلام کے لئے مشعل راہ ہیں۔

کرامات   (22)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫؛ پابندِ شرع، صاحب ِ ورع و تقویٰ،عابد و زاہد،اور اپنے وقت کےولیِ کامل تھے۔آپ﷫ کی ہر ہر ادا سنتِ مصطفیٰﷺ کا آئینہ دار تھی۔آپ﷫ کی سب سے بڑی کرامت اس پر فتن دور میں شریعت پراستقامت،اور بالخصوص نجدیوں میں رہ کر معمولاتِ اہل سنت پرمداومت، اور تعلیمات اعلیٰ حضرت ﷫ کےمطابق عمل، دینِ اسلام کی صحیح منہج پر خدمت و اشاعت ہے۔ولی کےلئے کرامت کاظہور شرط نہیں ہے؛ لیکن اللہ تعالیٰ نےحضرت قطب مدینہ ﷫ کو کرامت سے مشرف فرمایا تھا۔آپ ﷫ باکرامت ولی تھے۔

منظومات   (43)

شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی قادری رضوی﷫ کو اللہ تعالیٰ نے عرب و عجم میں قبولیت عام عطاء فرمائی تھی۔آپ﷫ کی سیرت و کردار کےمختلف گوشوں پر کتب تصنیف کی گئیں، دنیا کی مختلف زبانوں میں تحقیق وتصنیف کا سلسلہ جاری ہے۔نثر کےساتھ ساتھ نظم میں بھی خراج عقیدت پیش کیا گیاہے۔

تجویزوآراء