آپ کبار عارفات و صالحات میں سے تھیں حضرت غوث الاعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی پھوپھی تھیں، کہتے ہیں ایک بار جیلان میں خشک سالی ہو گئی لوگ بارش کے لیے دعا کرنے باہر نکلے دعا کی مگر بارش نہ ہوئی آخر کار تمام لوگ حضرت بی بی خدیجہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بارش کے لیے دعا کی درخواست کی، آپ اٹھیں، اپنے صحن میں چھاڑو دیا اور کہنے لگیں یا اللہ! میں نے جھاڑو دے دیا ہے، اب اس پر آب پاشی تو فرمادے! اُسی وقت بادل کا ایک ٹکڑا نمودار ہوا، اتنی بارش ہوئی کہ تمام علاقہ سیراب ہوگیا۔
آپ ۴۷۵ھ میں ۷۴ سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔
چوں خدیجہ سیدہ باغرد جاہ عاشقہ تحریر کن ترحیل او ۴۷۶ھ
|
|
یافت از دنیا بقرب حق وصال محرم حق سیدہ وال ارتحال ۴۷۶ھ
|
(حدائق الاصفیاء)