سیّدنا عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ
ا بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قریشی ہاشمی ہیں بعض لوگوں نے ان کا نام مطلب بیان کیا ہے ان کی والدہ ام حکم بنت زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بالغ تھے اس کوزبیرنے بیان کیاہےبعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ بچے تھے واللہ اعلم۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام کونہیں بدلاتھا یہ مدینہ میں رہتے تھے پھر حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں شام چلے گئے تھے اوردمشق میں فروکش ہوئے اور وہیں مکان بنا...