اولادِ امجاد  

حضرت عمرو اطرف ابنِ علی المرتضٰی رضی اللہ عنہا

انہوں نے ستتر (۷۷) سال کی عمر میں وفات پائی، بعض کا بیان ہے کہ مصعب بن زبیر رضی اللہ عنہ کی طرف سے مختار ثقفی کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان کا ایک لڑکا محمد نام تھا، اسی سے نسل چلی ہے، ان کی اولاد بلخ، خراسان بغداد، ملتان وغیرہ میں پانی جاتی ہے۔ ان کی اولاد میں سے قاسم الملقّب بہ ملک طالقان مشہور شخص گذرا ہے بن محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عمر و اطرف رضی اللہ عنہ۔ [۱] [۱۔ نسبنامہ رسول مقبول ۲؍ ۱۲] (شریف التواریخ)...

عباس علمدار ابن علی المرتضی

اِن کی کنیت ابو قریہ، القاب قمر بنی ہاشم، سقائے اہل بیت عقدہ کشا، علمدار حسینی، تھے، ۲۷ھ میں متولد ہوئے، والدہ ماجدہ کے علاوہ ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کا دودھ بھی پیا تھا، خواجہ حسن بصری تابعی رحمۃ اللہ علیہ بھی اِن کے رضاعی بھائی تھے، انہوں نے تیرہ سال تک اپنے والدِ بزرگوار حضرت امیر رضی اللہ عنہ کو آغوش میں تربیت پائی، نہایت حَسین و جمیل و شجاع تھے، بیعتِ طریقت اپنے بھائی حضرت امام حسین رضی اللہ سے تھی، معرکہٰ کر بلا میں انہیں کے ہمرک...