امام العارفین حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی
امام العارفین حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی بن حضرت خواجہ گل محمد،بن حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی،بن محمد زکریا،بن عبدالوہاب،بن عمر،بن خان محمد رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ ولادت: ماہ ذوالحجہ (۱۲۴۱ھ/۱۸۲۶) میں تونسہ شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:دینی تعلیم کے لئے حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی نے آپ کو مولانا محمد امین کے سپرد کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کے علاوہ فارسی ادب اور عربی صر...