حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہا
دس (۱۰) سال تک مدینہ طیّبہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں خادِم بن کر رہے، حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام نے اِن کے حق میں دعا فرمائی تھی، اللھمّ اکثر مالہٗ و ولدہٗ وادخلہ الجنّۃ۔ چنانچہ اِن کی زندگی میں ان کی اولاد کی تعداد ایک سو چھ (۱۰۶) نفر تک پہنچ چکی تھی، جن میں ستر (۷۰) ذکور اور باقی اناث تھیں، عہد فاروقی میں بصرہ چلے گئے، وہاں کے لوگوں کو حدیث وقفہ سِکھلائی۔ کتبِ حدیث میں اِن سے دو ہزار دو سو چھیاسی حدیثیں روایت کی گئی ہ...