حضرت انس بن مالک

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 انس بن مالک حضورِاکرم کےایک صحابی سے،معتمربن سلیمان نےاپنےوالدسے،انہوں نے انس بن مالک سے،انہوں نےآپ کے بعض صحابہ سےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات کوحضرت موسیٰ علیہ السلام کی قبرکےپاس سےگزرے،توانہیں نماز میں مصروف پایا۔

اسی حدیث کوحمادبن سلمہ نےسلیمان تیمی اورثابت سے،انہوں نےانس بن مالک سےاسی طرح روایت کی ہے،اسی طرح عمربن حبیب نے سلیمان سے،انہوں نےانس سے،انہوں نےابوہریرہ سے، انہوں نےرسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےاسی طرح روایت کی، ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔

انس بن مالک نےجوحضورِاکرم کےخادم تھے،یہ روایت بیان کی،کہ ابوعبداللہ محمدبن سرایا بن علی وغیرہ کئی آدمیوں نےباسنادہم محمدبن اسماعیل سے،انہوں نےسلیمان بن حرب سے،انہوں نے حمادبن زیدسے،انہوں نےانس سے روایت کیاکہ حضورِاکرم کاایک یہودی غلام تھا،جوحضورِاکرم کی خدمت گزاری میں مصروف رہتا،ایک دفعہ وہ بیمارپڑگیا،اورآپ اس کی عیادت کوگئے،اور اس کے سرہانے جاکربیٹھ گئے،اس سےفرمایاکہ اسلام قبول کرلو،اس نے اپنے باپ کی طرف جووہیں تھا،دیکھا،اس نے کہاجوکچھ ابوالقاسم کہہ رہے ہیں،مان لو،چنانچہ وہ مسلمان ہوگیا،جب حضورِ اکرم وہاں سےباہرآئےتوفرمایا،شکرہےکہ جہنم کی آگ سےبچ گیاہے۔

(اسدالغابۃ)

تجویزوآراء