ہانی بن عروہ رضی اللہ عنہ
نام ونسب: کنیت: ابو یحی۔سلسلہ نسب:ہانی بن عروہ بن نمران بن عمرو بن قعاس بن عبدِ یغوث بن مخدش بن حصر بن غنم بن مالک بنعوف بن منبہ بن غطیف۔آپ اشرافِ کوفہ میں سے تھے۔
آپ جلیل تابعی ہیں،اور بالخصوص حضرت مولا علی کے مصاحبین میں سے ہیں۔تمام جنگوں میں مولا علی کے ساتھ رہے،اور تمام معاملات میں معاونِ خصوصی تھے۔
آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ "محبِ اہلبیت"تھے۔آپ کی محبت وعقیدت کا اندازہ اس واقعے سےبخوبی لگایا جاسکتا ہے۔جب حضرت مسلم بن عقیل امیر مختار کے گھر سےحضرت ہانی بن عروہ کے گھر منتقل ہو گئے۔ ابن زیاد نے فوج کو حضرت مسلم کی گرفتاری کےلیےبھیجا،تو حضرت ہانی بن عروہ (جن کی عمر اس وقت 90 سال تھی)نے اپنے مہمان کو ان کے حوالےکرنےسےانکارکردیا۔ حضرت ہانی بن عروہ کوگرفتارکرلیاگیا۔ اس پربھی انہوں نے انکار کیا،کہ میں مسلم بن عقیل کو کبھی بھی تمھارے حوالے نہیں کرونگا۔تو انہیں باندھ کر پانچ سو کوڑوں کی سزا دی گئی،جس کے دوران وہ بے ہوش ہو گئے تو ان کا سر تن سے جد اکردیا گیا۔آپ کی شہادت 8/ذوالحج 60ھ کو ہوئی۔آپ کا مزار کوفہ میں مرجعِ خلائق ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی قبر پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے۔