اسمٰعیل بن عبداللہ اسکاری صوفی: ابو الیمن کنیت نور الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے عالم محقق،فقیہ محدث،فاضل متعضف و متدین،نزیل مدینہ منورہ اور شیخ طائفہ نقشبندیہ تھے۔۱۱۱۹ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کو فنونِ کثیرہ حدیث و عربیت وغیرہ میں مہارت تامہ حاصل تھی ۔آپ کی تالیفات سے مختصر صحیح مسلم وغیرہ یادگار ہے۔وفات آپ کی مدینہ میں ۱۱۸۲ھ میں ہوئی۔’’ذولفقار دین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)
//php } ?>