قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی
قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ نورمحمد ۔پیدائشی نام:بابل۔ لقب:قبلۂ عالم۔علاقہ مہار شریف کی نسبت سے"مہاروی" کہلاتے ہیں۔والد کا اسمِ گرامی:ہندال تھا۔سلسلہ نسب: خواجہ نورمحمد مہاروی بن ہندال بن طاطاربن فتح بن محمودبن مرہ بن عزیزبن داتا ۔الیٰ آخرہ۔ سلسلہ نسب مشہور عادل بادشاہ "نوشیرواں" سے ملتا ہے۔ آپ کاتعلق "قوم کھرل " سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 14/رمضان المبارک 1142ھ، بمطابق اپریل/1730ء ...