علامۃ الدہر مولانا عبد العزیز پر ہاروی قدس سرہ ، صاحب’’نبر اس ‘‘ شرح شرح عقائد
علامۃ الوریٰ حامل لواء شریعت مولانا الحافظ عبد العزیز بن محمد بن حامد تقریباً ۱۲۰۹ھ/۱۸۹۴ء میں ایک چھوٹی سی بستی پر مضافات کوٹ ادو ( مظفر گڑھ ) میں پیدا ہوئے ۔ قرآن مجید والد ماجد سے حفظ کیا پھر ملتان تشریف لائے اور حضرت خواجہ حافظ محمد جمال چشتی ملتانی ( خلیفۂ مجاز حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے علوم و فنون کا استفادہ کیا ۔ دوران تعلیم درواز بند کر کے مصروف مطالعہ...