2015-09-09
علمائے اسلام
متفرق
2080
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1264 | جمادى الأولى | 05 |
یوم وصال | 1330 | ذوالقعدہ | 25 |
حضرت مولانا حکیم حبیب علی علوی کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حکیم حبیب علی کاکوروی ۔لقب:علوی،کاکوروی۔ والد کااسمِ گرامی:حکیم مشتاق علی علیہ الرحمہ۔
تاریخِ ولادت: آپ 5/جمادی الاول 1264ھ، بمطابق اپریل/1848ء کو "کاکوری"(ضلع لکھنؤ،اترپردیش ،انڈیا) میں پیداہوئے۔
تحصیلِ علم: آپ نے مولانا مفتی عنایت احمد،مولانا مفتی لطف اللہ علی گڈھی،مولانا شاہ علی اکبر کاکوروی سے درسیات پڑھی، 17 برس کی عمر میں درسیات تمام کر کے سند فضیلت حاصل کی۔طب والد سے پڑھی۔
بیعت وخلافت: آپ مولانا شاہ حیدرعلی کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے۔
سیرت وخصائص: جامع المنقولِ والمعقول،حضرت علامہ مولانا حکیم حبیب علی کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ علماء حقہ میں سے ہیں،آپ کا تعلق ان وارثانِ منبرومحراب سے ہے،جن کونائبِ مصطفیٰ ﷺکہا جاتا ہے۔آپ نے باطل کا مقابلہ،اور حق کا ساتھ دیا۔ابتداءً آپ "مجلس ندوۃ العلماء "کے رکنِ خاص تھے۔لیکن جب ان کے مقاصد معلوم ہوئے، جوکہ سراسر اہلیانِ اسلام کےخلاف اور اسلامی تعلیمات سے متصادم تھے،تو آپ نے علماء حقہ کا ساتھ دیتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔آپ کی ساری زندگی شریعتِ اسلامیہ کی ترویج میں گزری۔کوئی ایسا کام جو خلاف شریعت ہوتا آپ اس کوناقابلِ برداشت سمجھتے،یہی وجہ ہے کہ اٹاوہ اورمین پوری میں احکام شریعت کی پابندی آپ کی ذات سے بہت ہوئی تھی۔ مسلمانوں کو شریعت پر سختی سےعمل کی تلقین کرتے ،اور اغیار کی تقلید سے منع کرتے تھے۔ آپ کے نزدیک مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل صرف اورصرف شریعتِ اسلامیہ پر عمل پیراہونے میں ہے،اس کے ماسوامیں ذلت ہی ذلت ہے۔
اعلیٰ حضرت امامِ اہل سنت مجدد دین وملت علیہ الرحمہ نے ان الفاظ میں تاریخ ِوفات کہی ہے:
محب، حبیب اللہ یعلو فمن ھنا
حبیب علیٍّ کان خادم سُنۃ
حبیب لبیب بالذکاء ذکی
یقول أسیً فی عام رحلۃ الرضا
|
حبیب علیٍّ بالحبیب علیٍ
وھادم بدعاتِ وذاک جلی
سمی مُنًی بالسناء بھی
حبیب علی فی الولا لرضی
|
وصال: آپ کا وصال 64برس کی عمر میں فالج کے مرض سے بروز ہفتہ 25/ذیقعدہ 1330ھ، بمطابق نومبر 1912ءکو ہوا۔
ماخذومراجع: تذکرہ علمائے اہلسنت ۔
//php } ?>