حضرت مولانا حکیم حبیب علی علوی کاکوروی

حضرت مولانا حکیم حبیب علی علوی کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

کاکوری وطن،حکیم مشتاق علی کے بیٹے، ۵جمادی الاخریٰ بروز چہار شنبہ ۱۲۶۴ھ میں پیدا ہوئے،مولانا مضی عنایت احمد،مولانا مفتی لطف اللہ علی گڈھی،مولانا شاہ علی اکبر کاکوروی سے درسبات پڑھی، ۱۷ برس کی عمر میں درسیات تمام کر کے سند فضیلت حاصل کی،طب والد سے پڑھی درس بھی دیا، مولانا شاہ حیدر علی کاکروی کے مرید وخلیفہ تھے،مین پوری اور اٹاوہ میں وکالت اور مطب کرتے تھے،۶۴برس کی عمر میں بہ مرض فالج بروز شنبہ ۲۵ ذی قعدہ ۱۳۳۰ھ کو وصال ہوا،بادشاہ قلی کے باغ میں دفن ہوئے،فاضل بریلوی حضرت مولانا احمد رضا مجدد مأتہ حاضرہ نے یہ تاریخ وفات کہی۔

محب، حبیب اللہ بعلو فمن ھنا
حبیب علی بالحبیب علی

حبیب علی کان خادم سُنۃ
وھادم بدعاتِ وذاک جلے

حبیب لبیب جالذکاء ذکی
سمی منی بالسناء بھئی

یقول اسی فی عام رحلۃ الرضا
حبیب علی فی الولاء لرضی

مجلس ندوۃ العلماء کے رکن خاص تھے،علماء بد ایوں و بریلی وغیرہ کی علیحدگی کے بعد آپ نے بھی حمایت حق کی خاطر کنارہ کشی کرلی تھی۔۔۔ تصانیف میں "سیف المسلول علیٰ من یمانع اتصیام بمولد الرسول" اور "جائزہ سجدات تحیات" مشہور ہیں،حبیب تخلص تھا،اٹاوہ ومین پوری میں احکام شریعت کی پابندی اُن کی ذات سے بہت ہوئی،آپ کے سات بیٹے تھے،مولانا حکیم وصی علی اٹاوہ میں مقیم تھے،حکیم رضی علی،حکیم سمی علی،حکیم الطاف علی، حکیم بشیر علی! حکیم محمد احمد (افتخار آباد کانپور میں مطب تھا)مکرم احمد صاحب درد کاکوروی مشہور شاعر تھے۔

(تذکرہ مشاہیر کاکوری)

تجویزوآراء