حضرت مولانا فضل حق رام پوری
حضرت مولانا فضل حق رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری۔لقب: فخرالعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مولانا فضلِ حق رام پوری بن مولانا حافظ عبد الحق علیہما الرحمہ۔آپ کے والد گرامی مولانا حافظ عبدالحق باعمل حافظ قرآن تھے۔(تذکرہ کاملان رام پور:317) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1278ھ مطابق 1861ءکو’’رام پور‘‘(انڈیا) میں ہوئی۔ یہ حُسن اتفاق ہی تو تھاکہ ایک فضلِ حق (خی...