2016-01-12
علمائے اسلام
متفرق
2436
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1307 | | |
یوم وصال | 1376 | ربيع الآخر | 09 |
استاذ العلماء مولانا محمد قدیر بخش بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت مولانا علامہ محمد قدیر بخش ابن مولانا مفتی حافظ بخش رحمہا اللہ تعالیٰ۔والدِ ماجد نے تاریخی نام"منظور الحبیب"(1307ھ)تجویز کیا۔
تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1307ھ،مطابق 1989ءکو میں" آنولہ "(مضافات بریلی،انڈیا)میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: درسِ نظامی کی اکثر و بیشتر کتابیں "مدرسہ شمس العلوم" بدایوں میں حضرت والد ماجد سے پڑھیں ۔شرح جامی کی ابتداء مولانا شاہ عبد المقتد ر بد ایونی قدس سرہ سے کی اور بعض درسی کتابیں بھی ان سے پڑھیں۔ 1327ھ1909ء میں حضرت تاج الفحول شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہ کے عرس کے موقع پر سند اور دستار فضیلت حاصل کی ۔ بعد ازاں حکیم سید حسن مراد آبادی سے دو سال میں طب کی کتابیں پڑھیں۔
سیرت وخصائص: استاذالعلماء والفضلاء ،فاضلِ جلیل، عالمِ نبیل حضرت علامہ مولانا محمد قدیر بخش بدایونی رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ ایک جید عالم دین تھے۔ساری زندگی اسلام کے فروغ کےلئے کوشاں رہے۔ 1912ء میں"مدرسہ شمس العلوم "بد ایوں میں مدرس مقرر ہوئے۔1920ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا ۔1924ء میں مدرسہ تعلیم الاسلام جے پور میں صدر مدرس مقرر ہوئے، اور 32سال تک نہ صرف محنت و جانفشانی سے علوم دینیہ پڑھائے بلکہ سماجی اور اصلاحی کاموں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے ۔
حضرت علامہ مولانا محمد قدیر بخش قدس سرہٗ 1956ء میں مستقل طور پر پاکستان (حیدر آباد ، سندھ) تشریف لے آئے اور یہیں آپ کا وصال ہوا۔ تمام زندگی آپ کا مقصد علو مِ دینیہ کی اشاعت رہا۔
پروفیسر محمد ایوب قادری کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں :"میرنی زندگی کا نصب العین علوم دین کی اشاعت ہے ،بحمد اللہ تعالیٰ میں اپنے اساتذہ کے مسلک کے مطابق اس باب میں جدو جہد عمل میں لارہاہوں۔ میں نے درس نظامی کے مروجہ نصاب کی ہی تعلیم جاری رکھی جو بڑی با برکت ہے اور جامعیت علوم وفنون کے اعتبار سے درسِ نظامی کااکمل ترین نصاب ہے۔ اس نصاب کی تکمیل سے تمام علوم و فنون کی استعداد پیدا ہو جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ درسِ نظامی ملانظام الدین سہالوی علیہ الرحمۃ کی زندہ کرامت ہے جن کا فیض ہمیشہ جاری رہے گا۔اس درس کے ساتھ ساتھ زمانہ کےرجحانات کے پیش نظر پنجاب اور الہٰ آباد کی یونیورسٹیوں کے نصابوں کی تعلیم بھی جاری رکھی جو درس نظامی ہی میں قدر ے ترمیم کے بعد ترتیب دئے گئے ہیں۔"
فاتحِ سرحد مولانا عبدالحامد بدایونی علیہ الرحمہ آپ کے تلامذہ میں سے تھے۔
وصال: آپ کاوصال بروز ہفتہ 9/ربیع الثانی 1376ھ،مطابق 13/نومبر 1956ء کو ہوا۔آپ کی قبر انور حیدر آباد سندھ میں ہے۔
ماخذومراجع: تذکرہ اکابرِ اہل سنت۔
//php } ?>