2016-01-08
علمائے اسلام
متفرق
1565
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1286 | | |
یوم وصال | 1364 | ربيع الآخر | 04 |
حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا شاہ عبد الباقی بن مولانا علی محمد بن مولانا محمد معین بن مُلا محمد مبین ۱۲۸۶ھ میں فرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مولانا سید عبد الحئی چاٹگامی، مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی، مولانا سید عین القضاۃ مولانا فضل اللہ بن نعمت اللہ فرنگی محلی، مولانا محمد نعیم بن عبد الحکیم سے اخذ علوم کیا، اور حضرت مولانا شاہ عبد الرزاق بن مولانا شاہ جمال الدین سے بیعت کی، ایک مدت تک فرنگی محل میں درس و تدریس میں مشغول رہے، پھر حرمین شریفین کا سفر کیا، حج کے بعد مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کی اور ملا نظام الدین بانی درس نظامی کی یاد میں مدرسہ نظامیہ قائم کیا، اور پوری توجہ سے تدریس کے کام میں مصروف ہوئے، نظام حیدر آباد میر عثمان علی مرحوم کی طرف سے مدرسہ کا وظیفہ مقرر تھا۔
سلطنت ہاشمی کے سقوط کے بعد آپ سخت آزمائش میں مبتلا ہوگئے، نجدی حکومت کی آپ پر سخت نظر تھی، مگرآپ نے اعتقادی امور میں مداہنت کبھی گوارا نہیں کی۔۔۔۔۔ ۴؍ربیع الآخر۱۳۶۴ھ میں آپ فوت ہوئے اور جنۃ البقیع میں دفن کیے گئے۔۔۔۔ حضرت علامہ محمد علی حسین خیر آبادی مدنی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے ممتاز تلمیذ وخلیفہ تھے۔ حضرت علامہ شیخ ضیاء الدین احمد مدنی مدظلہٗ کو آپ نے اجازت مرحمت فرمائی تھی۔