حضرت مولانا سید حسن شاہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی:آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی سید حسن شاہ رامپوری تھا۔
مقامِ ولادت: حضرت مولانا سید حسن شاہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رام پور میں اپنے آبائی مکان میں پیدا ہوئے۔حضرت مخدوم سید جلال بخاری سے نسبی تعلق رکھتے تھے۔
تحصیلِ علم: سید حسن شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت مولانا شرف الدین مفتئ رام پور مولانا غفر اللہ صاحب ولایتی اور مولانا مفتی سعداللہ سے درسیات پڑھی،چھ برس مراد آباد میں رہ کر مولانا عالم علی محدث سے صحاح ستہ کا دور کیا۔
بیعت وخلافت: سید حسن شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے غلام جیلانی بلاس پوری رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے اور انہیں سے خلافت واجازت حاصل کی۔
سیرت وخصائص: سید حسن شاہ رحمۃ اللہ علیہ نامور عالم ومحدث تھے۔ جس طرح آپ کی ذات شریعت میں مرجعِ عوام وخواص تھی اسی طرح طریقت میں بھی مرجع خلائق تھی۔آپ دین کی تبلیغ واشاعت کے لئے ہمہ وقت مصروف رہتے،سوتے کم اور دین کی خدمت زیادہ کرتے۔لوگوں کی تربیت کرنا اور انہیں صراطِ مستقیم پرلانا آپ کا معمول ومطلوب تھا۔ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے درپے رہتے یہاں تک کہ اگر خلقِ خدا کی مصائب وپرایشانی دور کرنے کے لئے کسی دوردراز علاقے کا سفر کرنا ہوتا تو اس سے بھی آپ دریغ نہیں کرتے۔اہلسنت کی نشرواشاعت ، اس کی ترویج اور دفاع آپ کو خاص محبوب تھی۔
تاریخِ وصال:حضرت علامہ مولانا سید حسن شاہ رحمۃ اللہ علیہ22صفر المظفر 1213ھ/بمطابق اگست 1798 ء کو انتقال ہوا۔حضرت سید عبداللہ بغدادیرحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں چپوترہ پر جمعہ کے دن دفن ہوئے ۔
ماخذ ومراجع: تذکرۂ علماء اہلسنت
//php } ?>