حضرت مولانا سید حسن شاہ رامپوری

حضرت مولانا سید حسن شاہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

رام پور کے ساکن،محلہ زبنت عنایت خاں کے نیچے مسجد سے اُتر،اپنے آبائی مکان میں پیدا ہوئے،حضرت مخدوم سید جلال بخاری سے نسبی تعلق رکھتے تھے،حضرت مولانا شرف الدین مفتئ رام پور مولانا غفر اللہ صاحب ولایتی، مولانا مفتی سعداللہ سے درسیات پڑھی،چھ برس مراد آباد میں رہ کر مولانا عالم علی محدث سے صحاح ستہ کا دور کیا،مولانا غلام جیلانی بلاس پوری کے مرید تھے، حضرت شاہ احمد سعید مجددی اور آن کے بھائیوں سے مجددی سلوک طے کیا، نامور عالم ومحدث تھے،۱۲۱۳ھ شب پنجشنبہ ۲۲؍صفر کو انتقال ہوا،حضرت سید عبداللہ بغدادی قدس سرہٗ کی درگاہ میں چپوترہ پر جمعہ کے دن دفن ہوئے مولانا محمد شاہ رام پوری آپ کے نامور صاحبزادے تھے،جن کا ذکر آگے آئے گا۔

وصال ۲۲؍۲۳شعبان ۱۳۳۸ھ انکان تذکرہ نزھۃ الخواطر جلد ۸۵۴ھ (اردو)پر ہے۔

(تذکرہ کاملان رام پور)

تجویزوآراء