حضرت مولانا محمد شفیع بیسلپوری
امین الفتویٰ مفتی محمد شفیع احمد بیسل پوری خلیفہ اعلیٰ حضرت، امین الفتویٰ، حضرت مولانا مفتی شفیع احمد بیسل پوری۔ آپ جید عالم دین و مدرس صاحب تقویٰ و فضیلت، واعظ اور مفتی ِاسلام تھے۔شعبان المعظم 1301ھ کو بمقام بیسل پور ضلع پیلی بھیت یوپی ہند میں پیدا ہوئے۔ آپ فاتح روہیل کھنڈ حافظ رحمت خاں کے سپہ سالار عبد الرشید خاں کی اولاد میں سے تھے۔ ابتدائی تعلیم والد ماجد ہی سے حاصل کی۔علم حدیث اور درس نظامی کی کتب کی تکمیل حضرت شیخ المحدثین وصی احمد مح...